نئی دہلی،23دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دولت مشترکہ اورایشیائی کھیل2018پرنظریں لگائے اولمپک تمغہ یافتہ ساکشی ملک کا خیال ہے کہ اچھی تیاری تبھی ممکن ہے جب بیرون ملک کم ازکم دو ٹریننگ کیمپ ہرسال لگائے جائیں۔پرو کشتی لیگ میں دہلی سلتاس ٹیم کی رکن ساکشی نے کہاکہ اولمپک سے پہلے ہم پریکٹس کے لیے سپین گئے تھے اور بہترین پہلوانوں کے ساتھ پریکٹس کی،میرا خیال ہے کہ اچھی کارکردگی کے لیے ہمیں بیرون دوروں کی ضرورت ہے جہاں دوسرے ممالک کے اعلی پہلوانوں سے مقابلہ ہوتا ہے۔ساکشی کا اگلا ہدف جکارتہ میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں اور گولڈ کوسٹ میں دولت مشترکہ کھیلوں میں اچھی کارکردگی کرنا ہے۔ساکشی نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیل اور ایشیائی کھیل میرا بنیادی ہدف ہے،میں نے دو ماہ پہلے پریکٹس شروع کی اور ابھی تک کارکردگی اچھی رہی،میں اپنے وزن زمرے(58کلو گرام)میں کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہتی۔